ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا

افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا

Sat, 12 Nov 2016 15:50:05    S.O. News Service

کابل 12؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کی پارلیمنٹ نے خراب کارکردگی پر ملکی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کو اُن کے منصب سے فارغ کردیاہے۔پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی کے مطابق وزیر خارجہ کے علاوہ دو دیگر وزراء بھی برطرف کر دیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی سے کہا ہے کہ اِن برطرف وزراء کی جگہ نئے مناسب افراد نامزد کیے جائیں۔ نئے وزراء کی توثیق بھی پارلیمنٹ سے حاصل کرنا لازمی ہے۔ پارلیمنٹ نے جن تین وزراء کو برطرف کیا ہے، اُن پر نامناسب کارکردگی کے علاوہ مختص بجٹ کا قبل از وقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسرے وزراء کا تعلق پبلک ورکس اورسوشل سروسزکے محکموں سے ہے۔


Share: